وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے دیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔