راولپنڈی:پنجاب بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز مین تعینات ریونیو آفیسر کو محکمانہ ہدایت جاری کر دی گی ہے جس کے تحت کسی عدالتی مقدمہ میں حکم امتناعی/ سٹے کو جاری ہونے کے صرف اتنا رقبہ لاک کریں گے جو کہ معزز عدالت نے بتایا ہو گا کیوں کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا وطیرہ بن چکا ہے کہ اگر ایک مقدمہ مین مدعی نے مدعا الیھم پر سٹے آرڈر صرف میں دو کنال کی حد تک لگایا ہے اور اس کھیوٹ میں مدعا الھیم کی ٹوٹل اراضی دس کنال ہے تو اراضی سنٹر کا عملہ یا تو تمام کھیوٹ بلاک کر دیتا تھا یا مدعا الھیم کا ٹوٹل رقبہ یعنی دس کنال کو بلاک کر دیتا تھا۔اب صرف رقبہ بلاک وہ کرنا ہے جو عدالت طے کرے گی یعنی جس اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے اگر تنازعہ دو کنال کا ہے تو صرف دو کنال رقبہ لاک ہو گا اور اگر تنازعہ پانچ کنال کا ہے تو رقبہ لاک پانچ کنال ہو گا اور مزیر اراضی سنٹر کا ریوینیو آفیسر سا ئل کی درخواست پر لکھ کر ماتحت عملہ کو ہدایت کرے گا کہ سٹے آرڈر کو کیسے اور کتنا رقبہ لاک کرنا ہے۔۔۔اب اس عذاب سے جان ختم ہو گی ہے کی سٹے آتے ہی تمام کھیوٹ لاک اور مدعا الھیم کا سب رقبہ لاگ کر دیا جاتا تھا اور اس کے باوجود اگر ریونیو آفیسر تنازعے والے رقبہ سے زاہد رقبہ بلاک کرتا ہے.
Keep Reading
Add A Comment