اسلام آباد()نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے عیدِ میلاد النبیؐ کے حوالے سے محفل نعت و قوالی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف نعت خواں اور قوّال حضرات نے شرکت کی، پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں نعت خواں حضرات جن میں معروف نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ،قاری عبید الرحمان اعظمی،محمد اسید عالم،جہانگیر منہاس ،تصورزمان بابر،راجہ شوکت و دیگرشامل تھےنے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیارے نبیؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے،جبکہ دوسرے حصے میں قوال حضرات نے اپنے فن کا جادو جگایا،تقریب کی نظامت کے فرائض محمد رضوان خالد نے سرانجام دیئے،اس بابرکت محفل کے مہمانانِ خصوصی میں ماجد ماشکی پریس قونصلر ایران ایمبیسی، سابق وزیر سینیٹر طلحہ محمود،چیئرمین حق میڈیا گروپ محمد تنویر کھوکھر اور عطاری گروپ کے سی ای او سیف الرحمان عطاری تھے، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی کا کہنا تھا کہ اس محفل کے انعقاد میں حصہ ڈالنے والوں کے شکر گزار ہیں، میلاد کی محفل کا سلسلہ آئندہ بھی مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جائیگا، سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال میلاد کی بابرکت محفل کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں خاتم النبیین کا اس دنیا میں ظہور ہوا۔ اور ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہم اس نبی کی امت ہیں۔ اس کو منا کر ہم اپنے پیارے نبی سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نےنعت رسول مقبول کا ہدیہ پیش کرکے محفل کا آغاز کیا، اس موقع پرسی ڈی اے ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین، این پی سی کے نائب صدر سید ظفر ہاشمی، ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی ، جوائنٹ سیکرٹریزطلعت فاروق، جاوید بھاگٹ،سحرش قریشی، ممبران گورننگ باڈی عامر بٹ، جعفر بلتی،نوید شیخ، خالد گردیزی سمیت سینئر صحافیوں کی کیثر تعدادمحفل میں موجود تھی۔
Keep Reading
Add A Comment