اسلام آباد: ((ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی دو سال تین ماہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر رہیں گے۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment