پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے مولانا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر سختی میں ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں خان صاحب کے حقوق کا خیال رکھا جائے، ان سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، خان صاحب کے سیل میں پانچ روز سے بجلی نہیں ہے، انہیں تنہائی میں رکھنا، چھوٹے سیل میں رکھنا انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہیں وہ سہولتیں دی جائیں جو قانوناً ملنا ان کا حق ہے، دو ہفتے سے انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں حالیہ آئینی ترامیم کی پیش رفت سے وہ لاعلم تھے ہم نے انہیں آگاہ کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب نے اپنی بہنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اور میرے خاندان والے ہمیشہ قربانی دیں گے، پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ہم نے اپنی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا، عمران خان نے اس بات چیت کو مثبت انداز میں لیا اور تعریف کی کہ انشااللہ خان صاحب نے مولانا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر سختی میں ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے۔
Keep Reading
Add A Comment