ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اورکل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہورہا ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔

رمضان کا چاند نظر آنے کی پہلی شہادت لاہور میں موصول ہوئی ہے،چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version