پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں۔
گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 10 متنازع حلقوں کے آڈٹ کرائے جائیں،،پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائےاور احتجاج کی اجازت دی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ اقدامات کیے جائیں تو معیشت،صحت ،تعلیم اور سکیورٹی معاملات میں تعاون ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کی خواہش ظاہر کر تے ہوئے کہا تھا کہ ایک پارٹی برسراقتدار آکر دوسری کو تختۂ مشق بناتی ہے، اس عمل کا خاتمہ ہونا چاہیے، انتقام کے چکر میں بہت زیادتیاں ہو گئیں۔
گفتگو کرتےہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ پڑنے کا انتظار نہیں کریں گے، اب ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت ہو۔
Keep Reading
Add A Comment