رمضان کے آتے ہی گیس لیکیج اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ، 2 دن میں مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
بدھ کو کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ادھر فیصل آباد میں گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی ، چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز ملتان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 9 افراد اور راول پنڈی میں گیس سے آگ لگنے کے 4 واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سحری کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ اور شہریوں کی غفلت حادثات کا شکار بن رہی ہے، شہریوں نے دھماکوں اور ان کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار سوئی گیس حکام کو ٹھہرایا ہے۔