پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد ان کی خالی کی گئی نشست حلقہ این اے 207 شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے الیکشن لڑنے کے لیےکاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے ہیں، حلقے میں ضمنی انتخاب 21 اپریل ہوگا۔
آصف علی زرداری نے 8 فروری کے الیکشن میں اس حلقے سے آزاد امید شیر محمد رند کو شکست دےکر کامیابی حاصل کی تھی۔