کراچی: پورٹ قاسم میں 2 افراد گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پورٹ قاسم میں تین افراد گٹر میں گرےجس کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2افراد کی لاشیں گٹر سے نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پورٹ قاسم کے علاقے میں مقامی آئل فیکٹری کے قریب 2 افراد گٹر میں اتر کر اس میں جمع ہونے والا آئل و دیگر چکنائی نکال رہے تھے کہ اس دوران دونوں افراد دم گھٹنے سے چل بسے تھے۔