کراچی میں رنچھوڑ لائن عیدگاہ کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔