لاہورکے علاقے رسول پارک میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ندیم کی ایک سال قبل مقتول سرفراز کے گھر منگنی ہوئی تھی، ملزم ندیم نے مقتول کے گھر آکر فائرنگ کی جس سے سرفراز،نادیہ جاں بحق ہوئے جبکہ عرفان اور شازیہ زخمی ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم ندیم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔