انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک پیسا بڑھا ہے اور اوپن مارکیٹ میں 21 پیسےکم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا اضافے کے بعد 277 روپے 93 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 92 پیسے تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے کم ہوکر 279 روپے 77 پیسے ہے۔