نیویارک میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیویارک میں جب زلزلہ آیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کی خراب صورتحال بیان کی جارہی تھی۔
اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا تاہم ان کے دوبارہ بولنے سے پہلے شرکا میں سے آواز آئی کہ ’آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلہ آیا تھا اور بلندو بالا عمارتیں لرز اٹھیں تھیں۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔