گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوا ہے۔
شیراز روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ کرتا ہے جس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی ہوتی ہے اور شیراز اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں اپنے گاؤں کی زندگی کو دکھاتا ہے۔
شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں ویوز ہیں اور یو ٹیوب کی جانب سے کم عمری میں اسے گولڈن بٹن بھی مل چکا ہے۔
شیراز کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ننھے وی لاگر کو قومی ائیر لائن میں سوار دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں شیراز نے ہاتھ میں چاکلیٹ کیک پکڑا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بتایا کہ فلائٹ میزبان سے نمکین چائے مانگی جو جہاز میں دستیاب نہیں تھی۔
شیراز نے قومی ائیر لائن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ جہاز میں نمکین چائے کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہیے۔