آزاد کمشیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بندر کھنے کا فیصلہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈاؤن کال پر کیا گیا۔
خیال رہے آزاد کشمیر میں فری بجلی اور دیگر مطالبات کیلئے ایکشن کمیٹی کی طرف سے 11 مئی کو ہڑتال اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔
آزاد کشمیر میں فری بجلی اور دیگر مطالبات کیلئے گزشتہ ایک سال سے جاری تحریک کے دوران مظاہرین اور وزراء کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
جس کے بعد ایکشن کمیٹی نے11 مئی کو آزاد کشمیربھر سے مارچ کرتے ہوئے مظفر آباد پہنچنے کی کال دی ہے۔