فصلوں کو تباہی سے بچانے کیلئے سیٹلائٹ تصاویر اور مشین لرننگ سے جدید نظام تیار

روم: تصاویراور لرننگ مشین کے ذریعے زراعت کی پیشگوئی کا ایک نظام بنایا گیا ہے جو 97 فیصد درستگی سے کسی فصل کی قسمت بتا سکتا ہے یا اسے تباہی سے بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کی زرعی کمپنی سے وابستہ ماہر مائیکل گومز نے سمارٹ فون کی تصاویر، ڈرون کی ویڈیو اور سیٹلائٹ تصاویر کو ملا کر انہیں لرننگ مشین میں شامل کیا اور پیشگوئی کی جس کے نتائج 97 فیصد تک درست تھے۔

مائیکل گومز کا کہنا ہے کہ تمام تصاویر کو ایک تربیت یافتہ سافٹ ویئر میں شامل کیا گیا تو اس نے فصلوں کو آگے درپیش مسائل اور امراض کا بخوبی اندازہ لگا لیا۔ یہ دلچسپ تحقیق کانگو اور بینن میں کی گئی ہے جہاں کیلے کی فصلیں اکثر خراب ہو جاتی ہیں۔ اسی ٹیکنالوجی کو فصلوں کو تباہ کرنے والے ظاہری امراض سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔