آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

لاہور: آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، چاروں سکواڈ میں پاکستان سے کوئی کھلاڑی موجود نہیں۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے دہائی کی مین اور ویمن ٹیموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی عرصہ تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم کو آئی سی سی کی نمبر ون ریکنگ پر رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔

مین ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں بھی قومی ٹیم سے کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ویمن کی ون ڈے ٹیم میں بھی قومی ٹیم کی کوئی کھلاڑی موجود نہیں۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے مرد و خواتین کھلاڑی آئی سی سی کی جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہیں، حیران کن طور پر دہائی کی بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی آئی سی سی ٹیم میں شامل نہ کیا جاسکا۔