سعودی ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل، سٹیفنی پیٹرنسل کو برتری مل گئی

جدہ: سعودی ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، ریکارڈ ہولڈر سٹیفنی پیٹرہانسل نے اسپینش ڈرائیور کارلوس سینز سے برتری چھین لی، ریت کے ٹیلوں پر ریس کے دلکش مناظر توجہ کا مرکز بن گئے، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خرابی سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔

صحرائی ٹریک پر چار سو ستاون کلومیٹر پر مشتمل ریلی کا دوسرا مرحلہ، بِشا سے وادی الدواشر تک کا مشکل ترین سفر بھی مکمل ہوا۔ ریت کے ٹیلے پر اتار چڑھاؤ، ریس اور کنٹرول کی اعلیٰ مہارتیں، خوبصورت مناظر بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ڈاکار ریلی چیمپئن ڈرائیور سٹیفنی پیٹرہانسل نے اسپینش ڈرائیور کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چھ منٹ اور سینتیس سیکنڈ کے فرق سے کامیابی سمیٹی۔
قطر کے نصر العطائیہ کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی خرابی فتح کے سفر میں رکاوٹ ثابت ہوئی۔