برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت، مزید 60 ہزار916 افراد متاثر

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آ گئی، وائرس سے متاثرہ مزید 60 ہزار916 مریض سامنے آ گئے۔

برطانیہ میں تیسرے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے، ملک میں کورونا وبا میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، برطانوی حکام کے مطابق ملک میں 50 میں سے ایک شخص کورونا وائرس کا شکار ہے۔

مہلک وائرس نے مزید ریکارڈ ساٹھ ہزار نو سو سولہ افراد کو متاثر کیا ہے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق 13 لاکھ سے زائد افراد کو مہلک وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔