قومی فاسٹ باؤلر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ

لاہور:قومی ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر رواں برس انگلش کاؤنٹی کھیلیں گے، محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے، وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کے ہمراہ رہیں گے ۔ہیمپشائر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

محمد عباس نے بھی اپنےبیان میں دلی خوشی کا اظہار کیا ۔ باؤلر نے کہا کہ مجھے ہیمپشائر میں شامل ہونے پر واقعی خوشی ہے اور میں اس سمر سیزن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔اس سے قبل محمدعباس 2 سال تک لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پیسر لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے ۔