لاہور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی شکرگزار ہوں ایک اور خواب کی تکمیل ممکن ہوئی، خصوصی افراد کوقومی دھاریمیں شامل کرنا ترجیح ہے، صوبے میں 65 ہزارخصوصی افراد کوہمت کارڈ دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہمت کارڈ کیحامل افراد کوتین ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے، پنجاب حکومت خصوصی افراد کوتنہا نہیں چھوڑے گی، مسائل حل کریں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم کوبڑھائیں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے میٹروبس میں فری سفرکی سہولت بھی میسرہوگی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے (ن) لیگ کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں موٹرویز بنتی ہیں، مہنگائی مسلم لیگ (ن) کے دور میں تیزی سے نیچے جاتی ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد پر تھی، آج مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے روٹی کی قیمت پہلے 25 روپے تھی اور آج 12 روپے ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کا سوچتے ہیں، خیبرپختونخوا کیعوام کے لیے میرا دل دھڑکتا ہے، خیبرپختونخوا میں روٹی 25 روپے کی ہو گئی ہے، ذہنی مفلوج لوگوں سے کام ہوتا ہے نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف جلا گھیرا کرنا ہے، مجھیفرق نہیں پڑتا لیکن ان کے ہرروز کے ڈراموں سے عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے،یہ دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے 20 ہزارشیل پنجاب پولیس پر چلائے گئے، یہ لوگ پنجاب کے اوپر باربار حملہ کررہیہیں، ریسکیو 1122 کا کام مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا ہوتا ہے، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو جلسوں میں لایا جاتا ہے، مجھے پنجاب کیعوام کی فکرہیتم اپنی فکرکرو۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کیعوام مجھے خط لکھتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے خرچ کیا جارہا ہے، یہ لوگ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، کسی بھول میں نہ رہنا، مجھے دہشت گردوں سینمٹنا آتا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment