Author: News Desk

پاکستان فلار ملزایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرِ اعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی سے ملاقات میں عشرہ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنےکا اعلان کر دیا۔ فلار ملزایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کو ہڑتال کے اسباب اور ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات پر بریفنگ دی۔ خصوصی کمیٹی نے فلار ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنےکا اعلان کر دیا۔ فلار ملز ایسوسی ایشن کے…

Read More

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔

Read More

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آئی کی ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد چلی گئی، صنم جاوید کے خلاف نو مئی کو ٹویٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہاؤس جانے کے حوالے سے…

Read More

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ نیب ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ…

Read More

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ رواں سال 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر آج جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے سے متعلق…

Read More