Author: News Desk
انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور جماعتوں کو 6 فروری رات 12 بجے سے پہلے تک الیکشن مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کا آخری انتخابی جلسہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک تھے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں آخری انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی…
الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو منعقد ہونیوالے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اصلی شناختی کارڈلازمی قرار دیدیا گیاہے لہذا ووٹرز ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر آتے وقت شناختی کارڈ ہر صورت ہمراہ لائیں اور اگر خدانخواستہ شناختی کارڈ زائدالمیعاد ہوگیا ہو اور اس کی تصدیق نہ کروائی گئی ہو تو وہ اصل شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا تاہم شناختی کارڈکی کاپی یاسافٹ کاپی اور فوٹوسٹیٹ ووٹ ڈالنے کیلئے قابل قبول نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس بھی ووٹ ڈالنے…
الیکشن کمیشن نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کورات 12 بجے کے بعد جلسے،جلوس،کارنر میٹنگ اور سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6فروری کی رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے ، جلوس ، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کانہ توا نعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد انتخابہ مہم اشتہارات ودیگر تحریری مواد…
پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جمعرات 8 فروری کو ہو گی، 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے، چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گا، ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، حلقہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے جاری کیا…
نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، نگران وزیراعظم
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن سےان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ…
بارہ کروڑ سے زائد عوام 8 فروری کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرتضیٰ سولنگی
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 12 کروڑ سے زائد عوام 8 فروری کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ منگل کو نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے سال 17 اگست 2023ءکو نگران کابینہ کا حلف اٹھانے کے بعد اگلے روز اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت الیکشن کمیشن واحد آئینی ادارہ ہے جس نے آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ…
برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کی برسی (کل )4فروری کو منائی جائے گی ۔ ان کی برسی کے موقع پر فلمی حلقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملکہ پکھراج معروف گلوکارہ طاہرہ سیّد کی والدہ تھیں۔ملکہ پکھراج جموں وکشمیر میں پید ا ہوئیں اورقیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئیں ۔ ملکہ پکھراج کو ٹھمری،غزل،بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھا ۔ انہوں نے حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ’’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘‘ گا کر شہرت حاصل کی۔ برصغیر کی عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج 4فروری2004کو بانوے سال کی…
جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ (جے کے این ایف) نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں حق خود ارادیت کے ساتھ ثابت قدمی سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر حکومت پاکستانی حکومت اور بالخصوص پاکستانی عوام کی بھر پور حمائت کا اعتراف کیا ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان محمد حسیب نے اے پی پی کو ایک واٹس ایپ پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یوم کشمیر کی یاد میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے…
اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ نے ابی میں پاکستانی امن دستے کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے امن فوجی آپریشنز کے سربراہ جین پیئر لاکروکس نے جنوبی سوڈان اور سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقہ Abyei کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس میں خدمات انجام دینے والے ایک پاکستانی امن فوجی کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے جو کہ جاری بین فرقہ وارانہ تشدد کے دوران شہریوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کے نام ایک پیغام میں، انہوں نے کہا: "مجھے ابی میں ایک پاکستانی امن فوجی کی ہلاکت کا انتہائی دکھ کے ساتھ علم ہوا۔ میں آپ سے، آپ کی حکومت اور…
پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مفاہمت آج اسلام آباد میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت، آگے بڑھنے اور اوپر کی جانب بڑھنے کے راستے کے طور پر مضبوط مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی بنیاد پر امن اور خوشحالی کے باہمی مطلوبہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے…