جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ (جے کے این ایف) نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں حق خود ارادیت کے ساتھ ثابت قدمی سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر حکومت پاکستانی حکومت اور بالخصوص پاکستانی عوام کی بھر پور حمائت کا اعتراف کیا ہے۔
جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان محمد حسیب نے اے پی پی کو ایک واٹس ایپ پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یوم کشمیر کی یاد میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے اس پائیدار حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں جس نے بہت سے مشکل چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود، اہم عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی وکالت کرنے میں کبھی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اس وقت تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ آزادی کے اپنے مطلوبہ مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجگر کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کاز کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور معاشی استحکام کے خواہاں ہیں، ’’سیاسی طور پر مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے‘‘۔