Author: News Desk
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی مذمت کردی۔ ن لیگ نے آئی ایم ایف کے نام پی ٹی آئی کے خط کو افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔ اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی فوائد کے لیے ملک کے معاشی مفاد کے خلاف قدم اٹھانا افسوس ناک ہوگا۔ ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، اس خط کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کی…
بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو خط لکھنےکے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ آئی ایم کو خط لکھنےکا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔ جیو نیوز کو ردعمل دیتے ہوئے عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک قیدی کی حیثیت سے آپ آئی ایم کو خط لکھیں گے؟ ان کے مذموم مقاصدکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، آئی ایم کو خط لکھنےکا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جو سیٹیں ملیں کیا…
نبیﷺکے بعد معاملہ ختم، اب ہمیں ان ہی سے رہنمائی لینی ہے، وہ ہدایت کا سر چشمہ ہیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد معاملہ ختم، اب ہمیں ان ہی سے رہنمائی لینی ہے، وہ رحمتہ اللعالمین ہیں ، وہ انسانوں اور چرند پرند سب کیلئے رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسلام آبادکے نیشنل پارک ایریا میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ کے درمیان تنازعہ پر سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے ٹریل (Trail) فائیو، ٹریک 6 سمیت تینوں دفاتر واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں اسلام آبادکے نیشنل پارک ایریا میں وفاقی ترقیاتی…
سپریم کورٹ نے میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیصلےکی غلط تشریح پر وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلےکی غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم (مسلمان کی تعریف) سےانحراف کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غلط تاثر دیا جا رہا ہےکہ "مذہب کے خلاف جرائم” پر مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات ختم کرنےکا کہا گیا، فیصلے میں قرار…
چیانگ مائی: تھائی لینڈ کے دو طلباء نے ایک جدید کاروباری حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت وہ خالی گھروں میں سوتے ہیں تاکہ بھوت سے پاک گھروں کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کاروباری طریقہ اپنانے والے چیانگ مائی صوبے کی راجامنگالا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک 21 سالہ طالب علم وائفی چینگ اور ان کے کولیگ اور اسٹیٹ ایجنٹ 22 سالہ بونپراکھانگ ہیں۔ وائفی چینگ کو معلوم تھا کہ اسٹیٹ ایجنٹس کو ایسی جائیدادیں بیچنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں جہاں ماضی میں اموات کی اطلاعات ہوتی ہیں۔ وائفی نے اس میں…
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپےٹیکس جمع کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ ایف بی آر کا کہنا تھاکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 985 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز…
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز خوب بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید…
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا…
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں الجزائر کی پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جب کہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔ الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، امریکا نے تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا ہے۔ امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ کے اندر عارضی جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے اپنی قرارداد پیش کی اور کہا کہ الجزائر کی تجویز کردہ…
اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب کہ آصف زرداری صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے ملک کامیاب ہو، ہماری مشکلات دور ہوں، تمام مسائل کے حل میں اللہ ہمارا ساتھ دے، ملک کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس موقع…