Author: News Desk
دال دنیا بھرکی طرح پاکستانیوں کی خوراک کا اہم حصہ ہے، ملک میں غذائیت سے بھرپور مختلف دالیں پسند کی جاتی ہیں۔ تاہم پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ اس حوالے سےگیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔ سروے میں 21 فیصد افراد نے ماش کی دال کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور سب دالوں میں اپنی پسندیدہ کہا۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے چنے کی دال کو پسندیدہ قرار دیا،14 فیصد نے دال مونگ اور 8 فیصد نے مسور کی دال کو چنا جب کہ 4 فیصد نے لوبیا کو پسندیدہ قرار دیا۔ سروے میں6 فیصد نے سب…
سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بھٹو کیس کے مدعی اور وکیل احمد رضا قصوری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا لگتا ہے بھٹوکیس کا فیصلہ دینے والے ججوں کا ٹرائل ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ اپنے دلائل میں عدالتی معاون منظور ملک نےکہا کہ بھٹو کیس میں قانونی عمل کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے، فرد جرم بھی ملزمان پر الگ الگ عائدکی گئی، اس اصول کو نظرانداز کیا گیاکہ ملزمان…
فیصل آباد میں 11سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم کے 18 نشانات پائے گئے اور بچی کی موت نیورو جینک شاک کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو 2 سے 3 روز پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی تین روز قبل ہلاکت ہوئی تھی اور پولیس نے دو خواتین سمیت تین مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا…
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں مہمانوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں…
دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔ دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔ مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ صحت مند طرز…
پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنےکا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کیس کی سماعت کی۔ وکیل نےکہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلیٰ ہیں، پرانےکیسز میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے، پنجاب پولیس یہاں گھوم رہی ہے، ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیےکہ پنجاب پولیس یہاں آکرکیسے درخواست گزار کو گرفتارکرسکتی ہے؟ عدالت نے19مارچ تک علی امین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ…
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر اور جنید خان کو ڈپٹی اسپیکرکیلئے امیدوار نامزد کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، یک جنبش قلم سےہماری نشستوں پر ضرب لگادی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2 مارچ پورے پاکستان میں دیگرجماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج…
ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔ ایران میں 17 سے 19 فروری تک ہونے والی ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہوئی ، جس میں شرکت کےلیے پاکستان کے ایتھلیٹ شجرعباس اور جعفر اشرف بھی گئے لیکن ٹیم کے ساتھ جانے والے منیجر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان نے وقت پر انٹریز نہیں بھجوائیں اور دونوں ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت سے…
پی پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41 فیصد اضافہ
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41 فیصد اضافہ ریکارڈ،حجم 68.77 ارب روپے رہا ۔ کمپنی کے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی پی ایل کو 68.77 ارب روپے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 48.93 ارب روپے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ جاری مالی…
گلوکارجاوید بشیر کا نیا گانا ’’جوگی‘‘ لانچ کر دیا گیا۔اس گانے کی شاعری بابا بلھے شاہ کی ہے جبکہ موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے،یہ گانا جوگیا سیریز کا تیسرا گانا ہے جس کے ویڈیو ڈائریکٹر سگیل خان ہیں۔ جاوید بشیر ایک پاکستانی پلے بیک گلوکار ہیں جو بنیادی طور پر کلاسیکی گانے گاتے ہیں۔ جاوید نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے گائے ہیں ۔جاوید بشیر نے قوالی کی پیشہ ورانہ تربیت 1992 سے اپنے والد استاد بشیر احمد خان سے شروع ہوئی جو خود ایک معروف قوال ہیں جبکہ کاسیکی گائیگی کی تربیت اپنے چچا…