Author: News Desk

سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، موجود ملکی صورتحال میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے ، قوم کچھ لوگ کو دل سے تسلیم نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم…

Read More

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی غیر جانبدار عدالتی انکوائری کرائی جائے، ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہاں سائفر کی بہت بات ہوتی ہے، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کا کیا کردار ہے؟ سائفر چوری کا بیورو کریٹس سے معلوم کریں، سائفر کی حفاظت بیورو کریٹس کی…

Read More

نومنتخب وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، یہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف نے مجھے اس منصب کیلئے نامزد کیا ان کا شکر گزار ہوں، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شجاعت حسین ،سالک حسین، عبدالعلیم خان اورخالد مگسی کا بھی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2018میں میثاق معیشت کی بات…

Read More

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف،جنرل فیصل بن حمید الروئلی، کمانڈر رائل سعودی ایئر فورسز لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے، خاص طور پر مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون کے ذریعے دونوں فضائی قوتوں کے درمیان تعاون کو…

Read More

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن…

Read More

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے انتہا پسندی کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی تلاش اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں وسیع تر امن کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پیس فلکس انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایوارڈز کے افتتاحی سیشن ”پاکستان میں پالیسی سازی اور امن عمل“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن کی جستجو ہماری اجتماعی ذمہ داری بن…

Read More

حالیہ سرد موسم کے باعث منگولیا میں 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہونا کوئی نہیں بات نہیں، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ منگولیا کی وزارت زراعت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث موت ہو گئی ہے۔ ادارہ…

Read More

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔ پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔ بلائنڈ ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز،بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلا دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔ دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔…

Read More

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2036 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

گوادر میں 14گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں…

Read More