Author: News Desk

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ وفاق اور چار صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے پینلز کے ہمراہ حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ عمر ایوب سیکرٹری…

Read More

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ قبل ازیں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل…

Read More

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45والے سڑکوں پر جبکہ فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق اور ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا،…

Read More

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کسی بھی مصیبت کی گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کل تک گوادر شہرسے پانی کے نکاس کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں، پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، اہلیان گوادر…

Read More

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے نومنتخب صدراے پی این ایس ناز آفرین سہگل لاکھانی، سینئرنائب صدر امتنان شاہد، نائب صدر محمد اسلم قاضی ، سرمد علی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلیغ الرحمان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کی نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت میں اعلی اقدار کی ترویج میں فعال کردار ادا کرے گی۔

Read More

رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں، 16 ماہ کی حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر دفاع کرتا ہوں۔ اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نہ ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے ہی دھاندلی کا بیانیہ رہا ہے، پوری قوم کو بتایا ہے کہ روز جو دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے یہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ…

Read More

مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح پیش آیا، نعشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

Read More

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا، نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ…

Read More

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے میاں محمد شہبازشریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہبازشریف کا وزیراعظم منتخب ہونا ان پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ممبران قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے۔ غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف ایک مخلص، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید…

Read More

چینی صدر اور چینی وزیراعظم نے میاں محمد شہبازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ چینی صدر شی پنگ نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا، پاکستان اپنے روایتی دوستانہ تعلقات کو جاری رکھے گا۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا، مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔ چینی وزیراعظم نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

Read More