Author: News Desk

نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکج کا اعلان بھی گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔

Read More

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو 20 دن میں مالی امداد ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری کو مکمل نکاسی آب تک گوادر میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کی طرح اس بار بھی پاک افواج نے گوادر نے امدادی…

Read More

سربراہ بی این پی(مینگل) سردار اختر مینگل کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، ہرجماعت جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ہم سے زیادہ بلوچستان کی ہمدرد بنتی ہے۔ امیدوار چاہے پی ٹی آئی یا مسلم لیگ کے ہوں وہ وفاقی جماعتوں کے ہیں، پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہےکہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت نے ہم سےرابطہ نہیں کیا نہ ہمیں امید تھی وہ رابطہ…

Read More

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔ سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو…

Read More

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایرانی صدر نے شہباز شریف کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی تھی۔ خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں)…

Read More

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعے سے چھٹکارہ نہیں ملےگا، علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزدگی ثبوت ہے یہ لوگ ملک میں فساد، فتنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انتہائی احمق ہیں، فتنہ، فساد ان کی رگ رگ میں ہے، یہ لوگ کوئی بھلےکا کام نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں جو باتیں کیں اس پر میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی…

Read More

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔ اس دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو بھی…

Read More

ننکانہ صاحب میں لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنےکے الزام میں پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سید والا میں لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پرپولیس کانسٹیبل اور سینٹری ورکرکوگرفتارکیاگیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے ہراسانی میں ملوث کانسٹیبل کومعطل کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کےخلاف ہراسانی، حملہ آور ہونے اورپولیس آرڈر 2002 کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 24 فروری کوپیش آیا تھا اور درخواست ملتے ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

Read More

پاکستان میں پہلی مرتبہ لڑکیاں بھی بال پکر کی ذمہ داری نبھانے میدان میں آگئیں۔ پاکستان سپر لیگ میں جہاں پہلی مرتبہ خاتون کوچ فرنچائز ملتان سلطان ٹیم سے منسلک دکھائی دیں وہیں بال پکرز کے طور پر خواتین کھلاڑی بابر اعظم کو رول ماڈل بنا کر بال پکر بنیں ہیں۔ چار خواتین کھلاڑی کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلئیرز ہیں جن میں مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار، اور عیشا نور شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی صرف بال پکرز ہی نہیں بلکہ بریک میں فلیش کرکٹ بھی کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا…

Read More

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج کے باوجود شہری 3 بنیادی اشیا پر مزید ریلیف سے محروم رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان پیکچ کے تحت چینی، آٹا اورگھی کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی، آٹےکے 10کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے اور گھی کی فی کلوقیمت 365 روپے برقرار ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی…

Read More