پاکستان میں پہلی مرتبہ لڑکیاں بھی بال پکر کی ذمہ داری نبھانے میدان میں آگئیں۔
پاکستان سپر لیگ میں جہاں پہلی مرتبہ خاتون کوچ فرنچائز ملتان سلطان ٹیم سے منسلک دکھائی دیں وہیں بال پکرز کے طور پر خواتین کھلاڑی بابر اعظم کو رول ماڈل بنا کر بال پکر بنیں ہیں۔
چار خواتین کھلاڑی کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلئیرز ہیں جن میں مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار، اور عیشا نور شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی صرف بال پکرز ہی نہیں بلکہ بریک میں فلیش کرکٹ بھی کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔
ان بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران 20 بال پکرز سمیت 4خواتین بھی پہلی مرتبہ نیشنل اسٹیڈیم میں بال پکرز کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔