نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکج کا اعلان بھی گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔
ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔