Author: News Desk

اسلام آباد: حکومت کو سرکاری ملازمین کو بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے اور نئی اسکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کیے جانے کا امکان ہے تاہم پہلے سے بھرتی سرکاری ملازمین کو پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی البتہ وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں…

Read More

2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا۔ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔ سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں…

Read More

بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک 26 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے خلاف رشوت لینے کے حوالے سے تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے 1998 میں نرسمبھا راؤ بنام ریاست مقدمے کا اکثریتی فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں کسی کو ووٹ دینے یا کسی حوالے سے تقریر کرنے کے لیے رشوت لینے پر فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ تاہم اب بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے 7 رکنی بینج نے متفقہ طور پر اس…

Read More

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا لیے جائیں گے اور آئندہ دو روز میں صوبائی کابینہ کے حلف اٹھائےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز ، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق…

Read More

صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدوروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی۔ حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ ریٹرنگ افسر نے باقی 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ خیال رہے کہ ملک میں قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان 9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے سے 65951 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 66 ہزار 7 کی بلند ترین سطح تک گیا, بازارمیں آج 47 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کی مالیت 16.28ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب اضافے سے 9402 ارب روپے رہی۔

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل اور دیگر درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا جبکہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو ملیں گی۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف…

Read More

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک تھے جب کہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری کا حصہ تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے…

Read More

نوجوان کی امداد کی اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فورٹ عباس کے رہائشی 20 سالہ نوجوان احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لیا۔ ان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے نوجوان کےگھر جا کر اسے الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیےاور اس کی خواہش پراس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ویڈیو کال بھی کرائی۔ مریم نواز نے کہا کہ احمد رضا جیسے نوجوان ہمارے لیے بہت ہی اسپیشل ہیں۔ ظہیر چنڑ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے احمد رضا کی درخواست پر اسے ملازمت کی یقینی…

Read More

مظفرآباد کے علاقے پٹہکہ میں پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نےکیبل کار میں پھنسے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ 3 مارچ کو مظفرآباد کے نواحی علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی ، دو گاؤں کو آپس میں ملانے والی کیبل کار کی رسی ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے تین افراد پھنس گئے تھے۔ تاہم پاک فوج اور ریسکیو ٹیم کے عملے نے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا۔ آرمی اور ریسکیو ٹیموں نے ٹوٹی ہوئی رسی کی مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔ تینوں مسافروں کو بحفاظت…

Read More