مظفرآباد کے علاقے پٹہکہ میں پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نےکیبل کار میں پھنسے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
3 مارچ کو مظفرآباد کے نواحی علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی ، دو گاؤں کو آپس میں ملانے والی کیبل کار کی رسی ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے تین افراد پھنس گئے تھے۔
تاہم پاک فوج اور ریسکیو ٹیم کے عملے نے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا۔
آرمی اور ریسکیو ٹیموں نے ٹوٹی ہوئی رسی کی مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔ تینوں مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ریسکیو کے عملے کی بروقت کارروائی کو سراہا۔