نوجوان کی امداد کی اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فورٹ عباس کے رہائشی 20 سالہ نوجوان احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لیا۔
ان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے نوجوان کےگھر جا کر اسے الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیےاور اس کی خواہش پراس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ویڈیو کال بھی کرائی۔
مریم نواز نے کہا کہ احمد رضا جیسے نوجوان ہمارے لیے بہت ہی اسپیشل ہیں۔ ظہیر چنڑ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے احمد رضا کی درخواست پر اسے ملازمت کی یقینی دہانی کرائی اور اسے اپنا رابطہ نمبربھی دیا۔