Author: News Desk
بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے سینیٹرز نے جمع کروائی۔ قرار داد پر سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، شبلی فراز، یاسمین راشد، صنم جاوید، پرویز الٰہی، محمود الرشید، عمران ریاض اسد طور کو رہا کیا جائے۔ سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، مقدمات کی…
افواج پاکستان نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔ یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے، یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی، پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج جدید ترین جنگی ہتھیار کے ساتھ سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گی۔ پاکستان ایئرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف 17 تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس…
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں پارلیمانی امور پر بحث ہوئی، خیبر پختونخوا کی کابینہ بن چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ریزرو سیٹوں کا تذکرہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی کیسز میں بھی ہم لاہور اور سندھ ہائی کورٹ جائیں گے، عدلیہ سے امید ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کے بارے بھی…
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صدارتی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی ہال پنجاب کا دورہ کیا۔ صدارتی انتخاب کی پولنگ کا انعقاد 9 مارچ 2024ء کو صبح 10 تا شام 4 بجے تک کیا جائے گا، صوبہ پنجاب میں صدارتی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال پولنگ سٹیشن مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پشاورہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے کی ، دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسارکیا کہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لئے مختص ہوتی ہیں، اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہے گی ، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دی…
نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی و جمہوری نظام ترقی کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، تفصیلی فیصلے پر وکلاء سے بات کر کے تفصیلی بات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی…
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفقہ ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ "ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا” جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں…
توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 6 ماہ قید کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا دو رکنی ڈویژن بینچ ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ دو رکنی…
2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا۔ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔ سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں…