افواج پاکستان نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔
یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے، یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی، پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج جدید ترین جنگی ہتھیار کے ساتھ سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گی۔
پاکستان ایئرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف 17 تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔