Author: News Desk
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جاری ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلا ووٹ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے کاسٹ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف نے صدارتی الیکشن…
پہاڑ جیسے مسائل اور عوام کو بہت توقعات ہیں، نواز کی وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانیکی ہدایت
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو کابینہ جلد تشکیل دیکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت موجود تھی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کی غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا شہباز شریف سے کہنا تھا وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد…
حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اسپنر اور پی ایس یل 9 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسامہ میر کا کہنا ہے کہ ماضی میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے کافی مایوس تھا، لوگوں سے بھی بہت زیادہ باتیں سننے کو مل رہی تھی، میں نے محنت کی اور جہاں جہاں کمی تھی وہاں بہتری کی۔ دیے گئے انٹرویو میں اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ایک دم سے ون ڈے آیا تو سلو گیند کرانے کی کوشش میں ایکشن تبدیل کر دیا، پہلے مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ کیا غلطیاں کر رہا تھا…
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔ انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔ انروا نے بتایاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار خواتین شہید ہوچکی ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہورہے ہیں جو سخت موسم میں بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ انروا…
خود انحصاری کی منازل طے کرتی خواتین کو فیلڈ میں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں بعض اوقات ناگوار صورتحال اور بدتمیز لوگوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے مگر وہ جان چکی ہیں کہ لڑائی جھگڑےمسائل کا حل نہیں۔ یہی وجہ ہےکہ خواتین ایسے حالات سے نکلنے کا ہُنر سیکھنےکی طرف مائل ہو رہی ہیں۔ لاہور میں بہت سی خواتین اِن دنوں سیلف ڈیفنس کی تکنیکیں سیکھ رہی ہیں، صدر پاکستان سیلف ڈیفنس فیڈریشن میجرریٹائرڈ جواد کہتے ہیں کہ سیلف ڈیفنس کِل زون سے باحفاظت نکلنے کا ہنر ہے جو شخص حملہ آور سے ٹکرانے کی…
جج نقوی نے چوہدری شہبازکیس میں جانتے بوجھتے کم عمر بچوں کو جائیداد سے محروم کیا: جوڈیشل کونسل
سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے مزید مندرجات سامنے آگئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے مطابق مظاہر علی اکبر نقوی پر مجموعی طور پر 5 الزامات ثابت ہوئے، ان میں لالچ نہ ہونے کا نہیں کہاجا سکتا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے رائے میں کہا ہے کہ عہدے کی مدت میں مظاہرعلی نقوی قابل رسائی بھی تھے، جسٹس (ر) نقوی عہدے کے دوران دفتری اور ذاتی امور میں بھی غیر مناسب تھے، دفتری اورذاتی امورمیں بھی غیرمناسب ہونا کنڈکٹ کوڈ3 کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل کے مطابق جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے اقدامات…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری 2024 میں ورکرز ترسیلات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فروری ترسیلات زر جنوری کے مقابلے 6.2 فیصد کم رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2023 کے مقابلے رواں سال ترسیلات 13 فیصد زائد رہیں جبکہ رواں مالی سال 8 مہینوں میں ترسیلات زر کا حجم 18.1 ارب ڈالر رہا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف…
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان تاریخ کی غلط سائیڈ پر کھڑے رہے ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دینا فاشسٹ رویہ تھا۔ ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ اپنے سیاسی دور میں ہر مخالف کو لعن طعن کرنا، جھوٹے الزامات لگانا،القابات دینا اور مسلسل تشدد آمیز رویہ بانی پی ٹی آئی کو تاریخ کی غلط سائیڈ پر کھڑا ہی دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے رد عمل میں ریاست پر حملہ آور ہونا، اور…