Author: News Desk

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ نماز کا وقفہ 30 منٹ کا ہوگا جو کہ 2 بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔ جمعے کو دفتری اوقات ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں میں عوامی لین دین یعنی پبلک ڈیلنگ پیر سے جمعرات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ جمعے کو عوامی لین دین صبح…

Read More

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے 1500 رجسٹرڈ دینی مدارس کو سولرائزیشن کے منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاورکا اجلاس ہوا جس میں حکام نے مساجد وعبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں مدارس بھی شامل کرنےکا فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ 1500 تک رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے اور تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ رہائش پذیر ہوتے ہیں ان کی…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام، چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب،احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں…

Read More

فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مقامی طور پر تیار ہونے والی لگژری گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس آر او کے مطابق یہ سیلز ٹیکس 1400 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کی گاڑیوں پر بھی یہ ٹیکس عائد ہوگا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ مقامی طور پر تیار…

Read More

ملک میں رمضان المبارک سن 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے کل 11 مارچ بروز پیر کو اجلاس طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا محمد عبدالخبیر نے پاکستانی عوام سے بھی چاند دیکھنےکی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ خواہش ہے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا آغاز ہو۔ دوسری جانب امریکا اورکینیڈا میں کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ امریکا اورکینیڈا…

Read More

سعودی عرب نے گوادر میں تباہ کن بارشوں کے متاثرین کیلئے 875 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے سعودیہ ریلیف کے تعاون سے بارش متاثرین کیلئے امداد گوادر روانہ کی۔ یہ سامان وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد سے گوادر کے لیے روانہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق 875 ٹن امدادی سامان بذریعہ کنٹینرز اسلام آباد سے گوادرکیلئے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ امدادی سامان میں 9 ہزارشیلٹرکیمپس اور 9 ہزار راشن کے بیگز شامل ہیں، یہ گوادر…

Read More

ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ سی ٹی ڈی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل دھماکے میں ہلاک دہشتگرد 5 کلو گرام بارودی مواد لیکر اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ناصر باغ روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ دھماکے میں ہلاک خودکش حملہ آور محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پزیر تھا۔ خودکش حملہ اور کے ساتھی عامر اور زخمی ہونے والے شدت پسند عثمان کا تعلق پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے۔…

Read More

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت…

Read More

پاکستان کے 14ویں صدرآصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر عارف علوی، قائد ن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا۔انہوں نے حلف صدارت انگریزی زبان میں لیا۔ حلف برداری ہوتے ہی ایوان صدر جیئے بھٹو کے نعروں…

Read More

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھارتی اکثریت کے ساتھ صدر پاکستان منتخب ہوگئے۔ ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور 3 صوبائی اسمبلیوں میں گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔ حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے بلوچستان اسمبلی اب تک کے نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 62 میں سے47 ارکان نےصدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جےیوآئی کے 12 ارکان،…

Read More