Author: News Desk
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صدارتی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی ہال پنجاب کا دورہ کیا۔ صدارتی انتخاب کی پولنگ کا انعقاد 9 مارچ 2024ء کو صبح 10 تا شام 4 بجے تک کیا جائے گا، صوبہ پنجاب میں صدارتی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال پولنگ سٹیشن مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پشاورہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے کی ، دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسارکیا کہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لئے مختص ہوتی ہیں، اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہے گی ، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دی…
نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی و جمہوری نظام ترقی کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، تفصیلی فیصلے پر وکلاء سے بات کر کے تفصیلی بات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی…
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفقہ ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ "ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا” جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں…
توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 6 ماہ قید کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا دو رکنی ڈویژن بینچ ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ دو رکنی…
2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا۔ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔ سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں…
ویسے تو باپ اور بچے کی تاریخ پیدائش یکساں ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے مگر لیپ ڈے (29 فروری) کو پیدا ہونے والوں کے لیے ایسا لگ بھگ ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ مگر امریکا میں ایسا حیرت انگیز اتفاق ہوا ہے۔ ڈیلن گلاس 29 فروری 1996 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے بیٹے کی پیدائش 29 فروری 2024 کو ہوئی۔ آئیووا کے صدر مقام Des Moines کے ایک طبی مرکز میں ڈیلن گلاس کے بیٹے آرچر کی پیدائش 29 فروری 2024 کی صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوئی۔ عموماً 29 فروری کو کسی فرد کی…
کیا ایک ٹرین آپ کو اپنی منزل پر کسی طیارے سے جلد پہنچا سکتی ہے؟ ابھی تو ایسا ممکن نہیں مگر مستقبل قریب میں ضرور ایسا ہونے والا ہے کیونکہ چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی ہے جو مستقبل قریب میں بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کر سکے گی۔ یہ ٹرین ابھی تو عام مسافروں کے لیے پیش نہیں کی جا رہی مگر اس کی آزمائش کے دوران چین نے تیز ترین ٹرین کی تیاری کا اعزاز ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹی فلائٹ نامی ٹرین نے ایک مختصر ٹیسٹ ٹریک پر 387 میل فی گھنٹہ…
کراچی میں مبینہ ڈاکوؤں نے ایک اور ہونہار طالبعلم کی جان لے لی۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بی بی اے فائنل ایئر کے طالبعلم کو قتل کر دیا،مقتول لاریب بیسک اکائونٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا۔ مقتول کے والد محمد حسین نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تھا،ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لاریب نے مزاحمت کی،لاریب کتاب لکھ رہا تھا جسکا ڈیٹا اسکے موبائل فون میں تھا،بیٹے کی اگلے سال شادی بھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے مزاحمت پر مقتول کو…