لاہور:پنجاب میں 2 کم سن بچوں کی موت کا معما حل ہو گیا۔ واقعے میں سوتیلی ماں ہی قاتل نکلی۔تھانہ صدر کامونکی کے علاقے گھوماں میں دو کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی گتھی سلجھ گئی، جس میں قاتل سوتیلی ماں ہی نکلی۔2 ماہ قبل 2 کمسن بچوں کی لاشیں دھان کی فصل سے ملی تھیں۔پولیس کے مطابق 9سالہ وقاص اور7سالہ امیرحمزہ ہمسایے اور دوست تھے۔ صفیہ اوریاسمین دونوں سوتن ہیں۔ صفیہ کو شوہر عرفان بیرون ملک لے کر جانا چاہتا تھا اور اسے لے پالک بچے وقاص کو چھوڑکربیرون ملک آنے کا کہا، جس سے صفیہ نے انکار کیا۔شوہر عرفان نے اپنی پہلی بیوی یاسمین کوکہاکہ وہ دوسری بیوی صفیہ سے اس بچے کو علیحدہ کرکے مار دے، جس پر ملزمہ یاسمین، اپنی سوتن صفیہ کے گھرجاکربچے کو باہر ہی سے اپنے ساتھ لے گئی، جس پر ہمسایے کا بچہ بھی ساتھ ہی چلا گیا۔ملزمہ یاسمین نے دونوں بچوں کودھان کی فصل میں لے جا کر گلا دباکرقتل کردیا تھا۔ دونوں بچوں کی لاشیں 2 روز کے بعد ملی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ کاشوہرعرفان بھی ریکارڈیافتہ ڈاکو ہے، جوبیرون ملک فرار ہے۔ ملزمہ کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔
Keep Reading
Add A Comment