کراچی میں مبینہ ڈاکوؤں نے ایک اور ہونہار طالبعلم کی جان لے لی۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بی بی اے فائنل ایئر کے طالبعلم کو قتل کر دیا،مقتول لاریب بیسک اکائونٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا۔
مقتول کے والد محمد حسین نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تھا،ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لاریب نے مزاحمت کی،لاریب کتاب لکھ رہا تھا جسکا ڈیٹا اسکے موبائل فون میں تھا،بیٹے کی اگلے سال شادی بھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے مزاحمت پر مقتول کو گولی ماری اور فرار ہوگئے، قاتلوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی ڈھونڈ رہے ہیں۔