Author: News Desk

ننکانہ صاحب میں لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنےکے الزام میں پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سید والا میں لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پرپولیس کانسٹیبل اور سینٹری ورکرکوگرفتارکیاگیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے ہراسانی میں ملوث کانسٹیبل کومعطل کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کےخلاف ہراسانی، حملہ آور ہونے اورپولیس آرڈر 2002 کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 24 فروری کوپیش آیا تھا اور درخواست ملتے ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

Read More

پاکستان میں پہلی مرتبہ لڑکیاں بھی بال پکر کی ذمہ داری نبھانے میدان میں آگئیں۔ پاکستان سپر لیگ میں جہاں پہلی مرتبہ خاتون کوچ فرنچائز ملتان سلطان ٹیم سے منسلک دکھائی دیں وہیں بال پکرز کے طور پر خواتین کھلاڑی بابر اعظم کو رول ماڈل بنا کر بال پکر بنیں ہیں۔ چار خواتین کھلاڑی کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلئیرز ہیں جن میں مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار، اور عیشا نور شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی صرف بال پکرز ہی نہیں بلکہ بریک میں فلیش کرکٹ بھی کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا…

Read More

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج کے باوجود شہری 3 بنیادی اشیا پر مزید ریلیف سے محروم رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان پیکچ کے تحت چینی، آٹا اورگھی کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی، آٹےکے 10کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے اور گھی کی فی کلوقیمت 365 روپے برقرار ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ وفاق اور چار صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے پینلز کے ہمراہ حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ عمر ایوب سیکرٹری…

Read More

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ قبل ازیں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل…

Read More

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45والے سڑکوں پر جبکہ فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق اور ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا،…

Read More

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کسی بھی مصیبت کی گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کل تک گوادر شہرسے پانی کے نکاس کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں، پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، اہلیان گوادر…

Read More

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے نومنتخب صدراے پی این ایس ناز آفرین سہگل لاکھانی، سینئرنائب صدر امتنان شاہد، نائب صدر محمد اسلم قاضی ، سرمد علی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلیغ الرحمان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کی نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت میں اعلی اقدار کی ترویج میں فعال کردار ادا کرے گی۔

Read More

رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے حکومت پھولوں کی سیج نہیں، 16 ماہ کی حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر دفاع کرتا ہوں۔ اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نہ ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے ہی دھاندلی کا بیانیہ رہا ہے، پوری قوم کو بتایا ہے کہ روز جو دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے یہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ…

Read More

مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح پیش آیا، نعشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

Read More