Author: News Desk
اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک تھے جب کہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری کا حصہ تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے…
نوجوان کی امداد کی اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فورٹ عباس کے رہائشی 20 سالہ نوجوان احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لیا۔ ان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے نوجوان کےگھر جا کر اسے الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیےاور اس کی خواہش پراس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ویڈیو کال بھی کرائی۔ مریم نواز نے کہا کہ احمد رضا جیسے نوجوان ہمارے لیے بہت ہی اسپیشل ہیں۔ ظہیر چنڑ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے احمد رضا کی درخواست پر اسے ملازمت کی یقینی…
مظفرآباد کے علاقے پٹہکہ میں پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نےکیبل کار میں پھنسے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ 3 مارچ کو مظفرآباد کے نواحی علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی ، دو گاؤں کو آپس میں ملانے والی کیبل کار کی رسی ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے تین افراد پھنس گئے تھے۔ تاہم پاک فوج اور ریسکیو ٹیم کے عملے نے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا۔ آرمی اور ریسکیو ٹیموں نے ٹوٹی ہوئی رسی کی مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔ تینوں مسافروں کو بحفاظت…
نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکج کا اعلان بھی گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو 20 دن میں مالی امداد ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری کو مکمل نکاسی آب تک گوادر میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کی طرح اس بار بھی پاک افواج نے گوادر نے امدادی…
سربراہ بی این پی(مینگل) سردار اختر مینگل کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، ہرجماعت جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ہم سے زیادہ بلوچستان کی ہمدرد بنتی ہے۔ امیدوار چاہے پی ٹی آئی یا مسلم لیگ کے ہوں وہ وفاقی جماعتوں کے ہیں، پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہےکہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت نے ہم سےرابطہ نہیں کیا نہ ہمیں امید تھی وہ رابطہ…
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔ سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو…
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایرانی صدر نے شہباز شریف کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی تھی۔ خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں)…
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعے سے چھٹکارہ نہیں ملےگا، علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزدگی ثبوت ہے یہ لوگ ملک میں فساد، فتنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انتہائی احمق ہیں، فتنہ، فساد ان کی رگ رگ میں ہے، یہ لوگ کوئی بھلےکا کام نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں جو باتیں کیں اس پر میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی…
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔ اس دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو بھی…