Author: News Desk
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفقہ ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ "ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا” جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں…
توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 6 ماہ قید کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا دو رکنی ڈویژن بینچ ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ دو رکنی…
2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا۔ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔ سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں…
ویسے تو باپ اور بچے کی تاریخ پیدائش یکساں ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے مگر لیپ ڈے (29 فروری) کو پیدا ہونے والوں کے لیے ایسا لگ بھگ ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ مگر امریکا میں ایسا حیرت انگیز اتفاق ہوا ہے۔ ڈیلن گلاس 29 فروری 1996 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے بیٹے کی پیدائش 29 فروری 2024 کو ہوئی۔ آئیووا کے صدر مقام Des Moines کے ایک طبی مرکز میں ڈیلن گلاس کے بیٹے آرچر کی پیدائش 29 فروری 2024 کی صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوئی۔ عموماً 29 فروری کو کسی فرد کی…
کیا ایک ٹرین آپ کو اپنی منزل پر کسی طیارے سے جلد پہنچا سکتی ہے؟ ابھی تو ایسا ممکن نہیں مگر مستقبل قریب میں ضرور ایسا ہونے والا ہے کیونکہ چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی ہے جو مستقبل قریب میں بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کر سکے گی۔ یہ ٹرین ابھی تو عام مسافروں کے لیے پیش نہیں کی جا رہی مگر اس کی آزمائش کے دوران چین نے تیز ترین ٹرین کی تیاری کا اعزاز ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹی فلائٹ نامی ٹرین نے ایک مختصر ٹیسٹ ٹریک پر 387 میل فی گھنٹہ…
کراچی میں مبینہ ڈاکوؤں نے ایک اور ہونہار طالبعلم کی جان لے لی۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بی بی اے فائنل ایئر کے طالبعلم کو قتل کر دیا،مقتول لاریب بیسک اکائونٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا۔ مقتول کے والد محمد حسین نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تھا،ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لاریب نے مزاحمت کی،لاریب کتاب لکھ رہا تھا جسکا ڈیٹا اسکے موبائل فون میں تھا،بیٹے کی اگلے سال شادی بھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے مزاحمت پر مقتول کو…
سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان میاں بیوی کو گرفتارکرلیاگیا۔ ضلعی پولیس آفیسر فیصل کے مطابق ملزمان کے تشدد سے 5 روز قبل 12 سالہ ملازمہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ عائشہ کی ہلاکت کے بعد ملزم جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزم کو حافظ آباد اور اس کی اہلیہ کو لاہور سےگرفتارکیاگیا اور دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان دو ماہ سے ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنارہےتھے جس سے اس کے گردے بھی خراب ہوگئے تھے۔ ان…
بھارت میں ظالم شوہر نے بیوی کو سرعام بے دردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیال میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر رنگاسوامی نے اپنی بیوی کماری اور ساس کو بھری سڑک پر سب کے سامنے درانتی سے مارانا پیٹنا شروع کیا جس پر لوگ سڑک پر جمع ہوگئے اور تشدد کی ویڈیو بنانے لگے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خون میں لت پت خاتون کماری اور اس…
جنک فوڈ کے عادی لوگوں کو برگر کھانا بے حد پسند ہوتا ہے لیکن امریکا میں برگر کے دیوانے شخص نے دو بار عالمی ریکارڈ ہی بناڈالا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے رہائشی 70 سالہ ڈونلڈ گورسکے نے گزشتہ سال 34 ہزار سے زائد برگر کھا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ گورسکے نے 17 مئی 1972 یعنی 52 سال قبل ایک مشہور فوڈ چین سے برگر کھانے کا سلسلہ شروع کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام دو بار سب سے زیادہ برگر کھانے والے میں شامل کرالیا۔ برگر کی گنتی کیسی کی؟…
شادی کی سالگرہ پر شوہر کی جانب سے دیا جانے والا تحفہ بیوی کے لیے خاص ہوتا ہے لیکن بھارت میں تحفہ نہ ملنے پر ایک خاتون نے شوہر پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ ملنے پر ناراض بیوی نے سوتے شوہر پر چاقو سے وار کیا جس کے بعد شوہر نے بیوی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ بھارتی میڈیا پر جوڑے کا اصل نام خفیہ رکھتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 37سالہ شہری ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم ہے اس کی 35 سالہ بیوی نے اس پر…