جنک فوڈ کے عادی لوگوں کو برگر کھانا بے حد پسند ہوتا ہے لیکن امریکا میں برگر کے دیوانے شخص نے دو بار عالمی ریکارڈ ہی بناڈالا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے رہائشی 70 سالہ ڈونلڈ گورسکے نے گزشتہ سال 34 ہزار سے زائد برگر کھا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
گورسکے نے 17 مئی 1972 یعنی 52 سال قبل ایک مشہور فوڈ چین سے برگر کھانے کا سلسلہ شروع کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام دو بار سب سے زیادہ برگر کھانے والے میں شامل کرالیا۔
برگر کی گنتی کیسی کی؟
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈونلڈ گورسکے برگر کھانےکے بعد اس کی رسیدیں اور اس سے نکلنے والے کھلونیں اپنی گاڑی میں جمع کرتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق گورسکے نے پہلا ورلڈ ریکارڈ 1999 میں بنایا تھا اور وہ روزانہ 9 برگر کھاتے تھے جب کہ 2023 تک انہوں نے مزید 728 برگر کھا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
اس موقع پر ڈونلڈ گورسکے کا کہنا تھا وہ اپنی پوری زندگی برگر کھا سکتے ہیں، وہ 34 ہزار سے زائد برگر کھا چکے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی صحت سے متعلق کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ اپنے برگر کے ساتھ فرنچ فرائز سے پرہیز کرتے ہیں اور روزانہ 6 میل کا سفر پیدل طے کرتے ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment