ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ایرانی صدر نے شہباز شریف کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔
اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی تھی۔
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کرلیا۔