Author: News Desk
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم دوسروں کی طرح فتنہ پرست اور جھوٹے وعدے کرنے والے نہیں ہیں، ہم لوگوں کو کروڑوں گھر بھی دیں گے اور دوسروں کو جواب بھی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں، خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قصور میں یونیورسٹی لوگوں کا حق ہے ان کو ملے گا، ہسپتال کی اَپ گریڈیشن بھی کریں گے اور پرانے دور کے ظلم ختم کریں گے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پریس…
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این او سی لینا ہوگی، دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس طلب کر لی گئیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا، سرکاری وسائل عوام کی…
پنجاب کابینہ نے ’’رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024‘‘ کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صوبائی کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024ء کی منظوری بھی دی، اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد…
خیبرپختونخوا کابینہ میں رشتہ داروں میں بندربانٹ ، صوبائی کابینہ میں مرکزی قائدین کے رشتہ دارشامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ صوبائی کابینہ میں عمر ایوب کے چچازاد ارشد ایوب شامل جبکہ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکے چھوٹے بھائی عاقب اللہ بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیرنورالحق قادری کا بھتیجا عدنان قادری بھی کابینہ میں شامل ہے۔ شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلیٰ کے مشیرمقرر ہو گئے جبکہ کراچی سے مزمل اسلم کو بھی وزیراعلیٰ کا مشیر مقررکیا گیا۔ صوبائی کابینہ میں دیگر…
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں علی امین گنڈاپور کے وکیل نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے…
احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک کیلئے معطل کردیئے ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت قاضی مصباح الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے…
سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔ درخواست کے متن میں یہ بھی کہا…
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی بھٹو قتل ریفرنس کے حوالے سے جاری ہونے والی رائے پر اراکین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے، سندھ میں پیش کردہ قرارداد…
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاء تارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور، مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے۔ اسی طرح آئی ٹی کا…
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ پشاور میں ہونیوالے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے ۔