مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان تاریخ کی غلط سائیڈ پر کھڑے رہے ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دینا فاشسٹ رویہ تھا۔
ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ اپنے سیاسی دور میں ہر مخالف کو لعن طعن کرنا، جھوٹے الزامات لگانا،القابات دینا اور مسلسل تشدد آمیز رویہ بانی پی ٹی آئی کو تاریخ کی غلط سائیڈ پر کھڑا ہی دکھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے رد عمل میں ریاست پر حملہ آور ہونا، اور اب آئی ایم ایف کو پاکستان کی مدد سے روکنے کا خط بے شک تاریخ کی غلط سائیڈ ہی ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان نفرت، تعصب،جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے اظہار لاتعلقی کریں تاکہ راستے کھل سکیں ۔