صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدوروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی۔
حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ریٹرنگ افسر نے باقی 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
خیال رہے کہ ملک میں قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان 9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔